ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پیشگی اجازت کے بغیر عوامی اجتماعات اور جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کسی بھی شخص کا احتساب کیا جائے گا، انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں۔ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔
یہاں یہ امر اہم ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے اس سے قبل پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دی تھی اور این او سی پی ٹی آئی رہنماؤں کو دے دیا تھا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے انتظامیہ کی جانب سے عوامی اجتماع کے لیے این او سی منسوخ کرنے کے بعد ترنول میں شیڈول پاور شو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پاور شو پارٹی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا ہے۔