Home » امریکہ جنگ کی صورت میں چین کے ہاتھوں شکست کا شکار ہو سکتا ہے،خفیہ پینٹاگون رپورٹ نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

امریکہ جنگ کی صورت میں چین کے ہاتھوں شکست کا شکار ہو سکتا ہے،خفیہ پینٹاگون رپورٹ نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

واشنگٹن(ایگزو نیوز ڈیسک)پینٹاگون کی ایک انتہائی خفیہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر امریکہ تائیوان پر ممکنہ چینی حملے کے دوران مداخلت کرتا ہے تو اس کی شکست کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ رپورٹ پینٹاگون کی جنگی مشقوں کے نتائج پر مبنی ہے، جس میں تائیوان پر چینی حملے کے مختلف منظرنامے تیار کیے گئے۔ مشقوں سے یہ ظاہر ہوا کہ چین امریکی لڑاکا طیاروں کے سکواڈرن، بڑے جنگی بحری جہازوں اور سیٹلائٹ نیٹ ورکس کو تعیناتی سے قبل ہی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ انتباہ خفیہ دستاویز ”اوورمیچ بریف“ میں دیا گیا، جسے پینٹاگون کے آفس آف نیٹ اسسمنٹ نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا مہنگے اور جدید ہتھیاروں پر انحصار اسے چین کے تیزی سے تیار ہونے والے سستے اور متنوع ہتھیاروں کے مقابلے میں کمزور بناتا ہے۔ چین کے پاس ایسی صلاحیت موجود ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ تنازع کے آغاز میں امریکہ کے اہم عسکری اثاثوں کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کی جدید عسکری صلاحیتوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست نشانہ زن میزائل، جدید لڑاکا طیاروں کا پھیلتا ہوا بیڑا، بڑے بحری جہاز اور خلا میں کارروائی کی اہلیت شامل ہیں، جو خطے میں امریکی افواج کے مقابلے میں اسے واضح آپریشنل برتری فراہم کرتے ہیں۔ چین کے پاس تقریباً 600 ہائپر سونک ہتھیار موجود ہیں جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز ہیں اور انہیں روکنا انتہائی مشکل ہے۔یہ رپورٹ ایسے وقت میں منظر عام پر آئی ہے جب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جی آکن نے امریکی حکام کو خبردار کیا کہ وہ تائیوان کے معاملے میں انتہائی احتیاط برتیں۔ بیجنگ واضح موقف اختیار کیے ہوئے ہے کہ وہ تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے، جبکہ تائیوان خود کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست قرار دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اس کے مستقبل کا فیصلہ صرف وہاں کے عوام کریں گے۔امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان نے بھی خبردار کیا ہے کہ چین کے ساتھ ممکنہ جنگ کی صورت میں امریکہ کے اہم ہتھیار بہت جلد ختم ہو جائیں گے، جس سے خطے میں طاقت کے توازن میں نمایاں تبدیلی آسکتی ہے۔یہ رپورٹ عالمی سطح پر تائیوان کے مستقبل، خطے میں امریکی اور چینی فوجی طاقت کے موازنہ، اور ممکنہ جنگی منظرناموں کے حوالے سے خدشات کو بڑھا رہی ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ امریکی دفاعی حکمت عملی میں ممکنہ بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز