دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 330 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جار رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا کیونکہ صرف پانچ کے سکور پر اوپنر عبداللہ شفیق صفر پر آوٹ ہوگئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 53 رنز پر گری جب صائم ایوب 25 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔
اس کے بعد بابر اعظم اور کپتان محمد رضوان نے ایک سو سے زیادہ رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 168 رنز پر بابر اعظم کے آوٹ ہونے کی صورت میں گری۔ انہوں نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس طرح وکٹیں گرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے سکور میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔ کپتان محمد رضوان 80 اور کامران غلام کے برق رفتار 63 رنز کی بدولت پاکستانی ٹیم 329 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان) کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد
جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون:
ٹونی ڈی زورزی، ٹیمبا باوما (کپتان)، رسی وان ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، مارکو جانسن، اینڈائل فیہلوکوایو، بیجورن فورٹوئن، کوینا مافاکا، تبریز شمسی