فلسطینی طلباء کا ایک اور بیچ:
فلسطینی طلباء کا ایک اور بیچ. اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔
این آئی ایچ کے ترجمان کے مطابق. وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار نے. اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال کیا۔ یہ آمد وزیر اعظم شہباز شریف کی فلسطینی طلباء کو پاکستان آنے. اور اپنی میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم مکمل کرنے کی پیشکش کے بعد ہوئی ہے۔
اس موقع پر. گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار نے کہا. کہ فلسطینی طلباء کو کھانے اور رہائش کی بہترین سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا. کہ غزہ میں تباہی کے بعد طلباء کے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
فلسطینی طبی طلباء کا ایک اور گروپ. اپنی طبی تعلیم جاری رکھنے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے. جو دونوں خطوں کے درمیان تعلیمی تعاون کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ طلباء، مختلف طبی شعبوں میں ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں. ایک جاری اقدام کا حصہ ہیں. جس کا مقصد. فلسطینیوں کو وطن واپسی کے مشکل حالات کے درمیان معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنا ہے۔
ڈاکٹر مختار احمد نے کہا. کہ طلبا کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی. اور ہم مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
14 اکتوبر کو غزہ سے. ستائیس فلسطینی میڈیکل طلباء کی پہلی کھیپ. پاکستان میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے. لاہور پہنچی تھی۔ فلسطینی طلباء استنبول سے. بین الاقوامی ایئرلائن کے ذریعے پاکستان پہنچے. اور انہیں سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا۔