خودمختار حق کا احترام:
امریکا کا کہنا ہے. کہ وہ ہر ملک کے اپنی پسند کے اتحاد اور تنظیمیں بنانے کے خودمختار حق کا احترام کرتا ہے۔
اسلام آباد میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے. کہا کہ امریکا ہر ملک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے. کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کثیرالجہتی فورموں میں اس کی شرکت بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھے. اور اس کا احترام کرے.اور تمام ممالک کی خودمختاری ، علاقائی سالمیت اور آزادی کی تصدیق کرے ۔
بھارت میں. جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کی تحقیقات کیلئے. اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے. پاکستان کے مطالبے کے بارے میں. ایک اور سوال پر ترجمان نے. کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی درخواست سے آگاہ ہیں۔
پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس پر. امریکی ردعمل اس گروپ بندی کے بارے میں اس کے محتاط انداز کی عکاسی کرتا ہے. جس میں چین اور روس جیسی بڑی طاقتیں شامل ہیں۔ واشنگٹن شنگھائی تعاون تنظیم کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے. اسے ایک جغرافیائی سیاسی پلیٹ فارم کے طور پر دیکھتا ہے. جسے چین اور روس خطے میں مغربی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں.
ترجمان نے مزید کہا. کہ ہم جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے خطرات سے نمٹنے کیلئے. موثر پالیسی پر عمل درآمد کرنے کیلئے پرعزم ہیں. اور ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ بین الاقوامی سلامتی کے ماحول کو تشکیل دینے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔