محکمہ تعلیم پنجاب نے ایک نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر کی بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی۔
نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 10 جنوری 2025 تک جاری رہے گی، جس کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں اسکولوں پر ہوگا۔
صوبے بھر کے تمام طلباء اور اساتذہ کے لیے یکساں وقفے کو یقینی بنانے کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
تاہم، 11 اور 12 جنوری کو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے اسکول 13 جنوری کو دوبارہ کھلے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں میں 20 دسمبر سے 10 جنوری تک 22 دن کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔