سپین (اسلم مراد )یہ بات یقینا حیرت کا باعث ہوگی کہ یورپی یونین اور شینجن جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی کیا کوئی ایسا ملک موجود ہے جس کے اندر کوئی ائیر پورٹ موجود نہیں ہے حتی کہ کوئی ٹرین سٹیشن بھی موجود نہیں ہے یہ یورپی یونین کے تمام ممالک کے دارالحکومتوں میں سے سب سے بلندی پر موجود ملک ANDORAہے۔
یہ ملک جسے کوئی سمندر نہیں لگتا ، یہ ملک سپین اور فرانس کے درمیان سینڈوچ بنا دکھائی دیتا ہے جس کا اپنا نہ کوئی ائیر پورٹ ہے اور نہ ہی اس ملک کی اپنی کوئی فوج ہے نہ ہی اس ملک میں ٹرین اسٹیشن ہے ۔انڈورا میں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈورا تمام ممالک کے لیے ویزہ فری انٹری دیتا ہے لیکن کیونکہ اس کا اپنا کوئی ائیر پورٹ نہیں ہے اس لیے انڈورا جانے کے لیے سپین یا فرانس کا ویزہ حاصل کرنا پڑتا ہے انڈورا صرف 180مربع میل پر پھیلا ایک چھوٹا سا ملک ہے جس کی آبادی صرف چالیس ہزار ہے۔