26 ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بنچ کارروائی کے دوران تحلیل ہو گیا۔
کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا تھا۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہ نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس عقیل عباسی اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں اس معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں، آج کیس کو آگے بڑھانا نامناسب ہے۔
جسٹس شاہ نے مزید کہا کہ کیس کو جاری رکھنے کیلئے اب نئے بینچ کی ضرورت ہوگی۔ بینچ کو پیر کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے، جسٹس عرفان سعادت خان پہلے ہی اصل پینل کا حصہ ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تیاری کیلئے اضافی وقت کی استدعا کی جس پر جسٹس عائشہ ملک نے جواب دیا کہ کیس پیر کیلئے مقرر ہونے کے بعد اس پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے معاملے میں معاونت کیلئے اٹارنی جنرل آفس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔