ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی، پوری ٹیم میچ کے دوسرے دن 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان 71 جبکہ سعود شکیل 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دونوں نے ٹیم کو مستحکم کرنے کیلئے اہم 141 رنز جوڑے۔ تاہم، باقی بیٹنگ آرڈر ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے، سلمان آغا نے صرف 2 رنز بنائے، اور نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ لوئر آرڈر کی شراکت میں ساجد خان نے 18 اور خرم شہزاد نے 7 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومل واریکن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، کیون سنکلیئر نے 2 اور گڈاکیش موتی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔
پاکستان الیون:
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/بلے باز)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/بلے باز)، ساجد خان، اور سلمان علی آغا۔
ویسٹ انڈیز الیون:
کریگ براتھویٹ (کپتان)، ایلک اتھانازے، عامر جنگو، گڈاکیش موتی، جیڈن سیلز، جومل واریکن، جسٹن گریوز، کیویم ہوج، کیسی کارٹی، کیون سنکلیئر، میکائل لوئس اور ٹیون املاچ (وکٹ کیپر)۔