ریاض: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے 2025 کے لیے اپنی برانڈ ویلیو 1.1 ارب ڈالر تک پہنچا دی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔
عالمی کنسلٹنسی ادارے برانڈ فنانس کی رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ سعودیہ کی جدت، معیار اور عالمی ایوی ایشن انڈسٹری میں مضبوط مقام کو ظاہر کرتا ہے۔
سعودیہ کے ترجمان کے مطابق، پروازوں کی بروقت آمد و روانگی، مسافروں کو اعلیٰ سفری تجربہ فراہم کرنے اور عالمی سطح پر متعدد ایوارڈز نے برانڈ کی ساکھ کو مزید مضبوط کیا ہے۔