وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی عرب کے صوبے حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پنجاب میں تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مریم نواز نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور بھرپور تعاون کا وعدہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے زراعت، تعلیم اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سعودی تعاون کو بھی سراہا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو سکیورٹی اور خصوصی سہولتی پیکج فراہم کیا جائے گا۔
شہزادہ منصور نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات علاقائی استحکام کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب ہر طرح سے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔