سعودی سرمایہ کاری وفد:
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے. خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں. سعودی سرمایہ کاری وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور. اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں. تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق. راولپنڈی میں ملاقات کے دوران. آرمی چیف نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی. پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا. کہ سعودی تجارتی وفد کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان. پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ عاصم منیر نے امید ظاہر کی. کہ اس دورے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے سعودی وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس سے قبل سعودی وفد نے. اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر نے. سعودی ولی عہد. اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے وژن 2030 کے تحت سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی قابل ذکر پیش رفت کو سراہا. اور مشکل وقت میں مملکت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کیا۔