Home » خطے کا امن صرف فلسطین کے دو ریاستی حل سے ممکن،سعودی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ میں دوٹوک موقف

خطے کا امن صرف فلسطین کے دو ریاستی حل سے ممکن،سعودی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ میں دوٹوک موقف

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

نیویارک(ایگزو نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی فارمولے کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے اور غزہ و مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ کیا جائے،خطے کا امن صرف دو ریاستی حل سے ممکن ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جاری مظالم، عرب اور مسلم ممالک کی خودمختاری پر حملے اور حالیہ دوحہ پر اسرائیلی حملہ عالمی امن اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ ان کے بقول، اسرائیل کے یہ اقدامات امن کی ہر کوشش کو سبوتاژکر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیرپا امن صرف دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔ شہزادہ فیصل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد “نیو یارک ڈیکلیریشن آن دی پیسفل سیٹلمنٹ آف دی کویسچن آف فلسطائن” کو خوش آئند قرار دیا، جسے 193 میں سے 142 رکن ممالک نے حمایت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی برادری کی جانب سے فلسطینی عوام کے قانونی اور تاریخی حقوق کو تسلیم کرنے کا مظہر ہے، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ مملکت، فرانس اور دیگر امن دوست ممالک کے ساتھ مل کر کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، تاکہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہو، فلسطینی خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے یکطرفہ اقدامات رکیں اور 1967 کی سرحدوں پر مشرقی یروشلم کے دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جا سکے۔اپنے خطاب کے اختتام پر شہزادہ فیصل نے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطین کو ریاست تسلیم کیا ہے یا مستقبل میں ایسا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے دیگر ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ “یہ تاریخی قدم” اٹھائیں، کیونکہ ان کے بقول ایسا اقدام دو ریاستی حل کی راہ ہموار کرے گا، خطے میں جامع اور پائیدار امن لائے گا اور مشرق وسطیٰ کو استحکام و خوشحالی کا نیا مستقبل دے گا۔واضح رہے کہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے، جس سے عالمی سفارتی منظرنامے میں دو ریاستی حل کے لیے نئی حمایت سامنے آئی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز