Home » سعودی ولی عہد کی ٹرمپ کو مبارکباد، 600 بلین ڈالر کی تجارت اور سرمایہ کاری کا وعدہ

سعودی ولی عہد کی ٹرمپ کو مبارکباد، 600 بلین ڈالر کی تجارت اور سرمایہ کاری کا وعدہ

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس واپسی پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک ٹیلی فونک کال میں کہا کہ مملکت بڑے پیمانے پر امریکہ کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری اور تجارت کو وسعت دے گی۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، سعودی ولی عہد نے کال کے دوران اپنے والد شاہ سلمان کی طرف سے بھی ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی۔

ولی عہد نے مزید کہا کہ مملکت امریکہ کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری اور تجارت کو چار سالوں میں 600 بلین ڈالر تک یا ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اچھے تعلقات تھے۔ سعودی عرب طویل عرصے سے واشنگٹن کیلئے توانائی اور سلامتی کا ایک اہم پارٹنر ہے۔

واضح رہے کہ 2017 میں ٹرمپ کا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی دارالحکومت ریاض کا تھا، جہاں اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا اور انہوں نے سعودی قیادت کے ساتھ تلوار پکڑ کر رقص بھی کیا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز