Home » سعودی کابینہ کا ٹرمپ امن اقدام کا خیرمقدم،غزہ میں جنگ بندی اور جامع معاہدے پر زور

سعودی کابینہ کا ٹرمپ امن اقدام کا خیرمقدم،غزہ میں جنگ بندی اور جامع معاہدے پر زور

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

ریاض(ایگزو نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ریاض میں منعقد ہوا،جس میں خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور غزہ میں جاری جنگ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے امن معاہدے کے اقدام کا خیرمقدم کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں پائیدار اور جامع امن کے لیے تمام فریقین کو مذاکرات کے ذریعے ایک دیرپا حل تک پہنچنا ہو گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی جدوجہد کو انصاف اور حقِ خود ارادیت کے تناظر میں دیکھتا ہے۔ سعودی حکام نے اس امر پر زور دیا کہ اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ فلسطینی عوام آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ کے متاثرہ عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لیے فوری اور بلا رکاوٹ اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ خوراک، پانی اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات تک فوری رسائی یقینی بنانا ناگزیر ہے تاکہ وہاں کے لاکھوں متاثرین کی مشکلات کم ہو سکیں۔ سعودی کابینہ نے اس امر پر بھی زور دیا کہ جنگ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔سعودی عرب نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ مملکت ہر اس عالمی اور علاقائی کوشش کی تائید کرے گی جو مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے میں معاون ہو۔ اجلاس میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ فلسطین کا مسئلہ صرف خطے کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ایک مشترکہ انسانی مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے عالمی برادری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔سعودی کابینہ نے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں ایک مستقل اور منصفانہ حل نکالنے کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں، ایسا حل جو بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو۔ اجلاس کے شرکا نے زور دیا کہ صرف سیاسی عزم اور عالمی تعاون ہی اس دیرینہ تنازعے کو ختم کر سکتا ہے اور فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دلوا سکتا ہے۔ریاض سے جاری یہ بیان نہ صرف سعودی عرب کی پالیسی کا اعادہ ہے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کا خاتمہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ سعودی حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مملکت خطے میں امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی اور فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز