Home » سعودی حکام نے عمرہ و عازمین حج کی بڑی مشکل آسان کردی

سعودی حکام نے عمرہ و عازمین حج کی بڑی مشکل آسان کردی

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے زائرین کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اردو سمیت 16 زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ جاری کر دی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ گائیڈ وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، جسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

وزارت نے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی رہنمائی کیلئے اردو، انگریزی، عربی، ترکیہ، فرانسیسی، فارسی، ازبکی، انڈونیشی اور دیگر زبانوں میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

گائیڈ میں مختلف موضوعات پر آگاہی دی گئی ہے، جن میں سائبر سیکیورٹی، قانونی و انتظامی امور، مالیاتی معاملات اور صحت کے مسائل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، حج اور عمرہ کے متعلق مستند معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں، جن میں جمرات (منی)، مزدلفہ، یوم النحر، یوم عرفہ، احرام کی پابندیاں اور اہم مقامات کے بارے میں آگاہی شامل ہے۔

اس سے قبل، وزارتِ حج و عمرہ نے 2025 کے حج کیلئے داخلی عازمین کیلئے ضروری ہدایات جاری کی تھیں، جن میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ بغیر ویکسین کے حج پیکیج نہیں خریدا جا سکتا، اور عازمین کو اپنے کوائف پورٹل پر درج کروا کر ویکسینیشن کی تصدیق کرنی ہوگی۔

وزارت نے تمام عازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ صحت کے معاملات کا خیال رکھیں اور تمام ضروری ویکسینز لگوا کر وزارت کی ہدایات پر عمل کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز