Home » سعودی عرب پر حملے ناقابلِ قبول،مسلم ممالک مکہ دفاعی معاہدے کے تحت متحد ہوں،علامہ زبیر ظہیر کا بڑا مطالبہ

سعودی عرب پر حملے ناقابلِ قبول،مسلم ممالک مکہ دفاعی معاہدے کے تحت متحد ہوں،علامہ زبیر ظہیر کا بڑا مطالبہ

by ahmedportugal
19 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے خلاف ایسے اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور اسلامی دنیا کو باہمی اختلافات اور کشیدگی سے نکل کر اتحاد و یکجہتی کی مضبوط بنیاد قائم کرنا ہو گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ ہر مسلم ملک کی خودمختاری،سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ان کے بقول اسلامی ممالک کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے تنازعات کے پرامن حل، باہمی احترام اور مذاکرات کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات مسلم دنیا کے لیے محض تشویش کا باعث نہیں بلکہ اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک ایک دوسرے کی سلامتی کو اپنے اجتماعی مفاد کا حصہ سمجھیں اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کریں جو مسلم امہ کے باہمی اتحاد کو کمزور کرنے یا اختلافات کو مزید بڑھانے کا سبب بنیں۔علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ ان کے نزدیک تمام اسلامی ممالک کے لیے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت ایک موثر راستہ ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ تحفظِ حرمین الشریفین، مسلم ممالک کی سلامتی اور فلسطین کی آزادی جیسے حساس معاملات پر اسلامی دنیا کو واضح، متحد اور مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حرمین الشریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے،اس لیے سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی کے معاملے پر مسلم دنیا کو مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ امت کے مفادات کا تقاضا ہے کہ باہمی اختلافات کو ہوا دینے کے بجائے تعاون،رواداری اور مشترکہ مفادات کو ترجیح دی جائے۔اجلاس میں دیگر مقررین نے بھی موجودہ علاقائی اور عالمی صورتحال، مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و تعاون کی ضرورت پر اظہار خیال کیا۔ڈاکٹر پروفیسر نعیم حفیظ،مولانا عبدالستار نیازی،معروف تاجر رہنما حکیم اللہ رکھا،علامہ فیاض احمد سلفی،میاں محمد اصغر اور مولانا حنظلہ فاروقی نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔علامہ زبیر احمد ظہیر نے اپنے خطاب کے اختتام پر مکہ دفاعی معاہدے کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان اس معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا،اگر مسلم ممالک باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر متحد ہو جائیں تو یہ معاہدہ مستقبل میں مسلم دنیا کے لیے ایک اہم اور تاریخ ساز پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز