Home » سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ،وزٹ اور فیملی ویزہ پر بھی عمرہ کی اجازت،مملکت بھر میں سیاحت ممکن

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ،وزٹ اور فیملی ویزہ پر بھی عمرہ کی اجازت،مملکت بھر میں سیاحت ممکن

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

ریاض(ایگزو نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے عمرہ ویزہ پالیسی میں ایک بڑی اور تاریخی تبدیلی متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اب مملکت میں داخل ہونے والے غیر ملکی شہری مختلف ویزہ اقسام پر عمرہ ادا کرنے کے اہل ہوں گے،یہ فیصلہ سعودی حکومت کے ویڑن 2030 کے تحت سیاحت اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے جامع منصوبے کا حصہ ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب وزٹ ویزہ، فیملی ویزہ، ٹرانزٹ ویزہ یا کسی بھی دیگر ویزے پر مملکت میں داخل ہونے والے زائرین عمرہ ادا کر سکیں گے، اس فیصلے کے بعد ”نسک“ (Nusuk) ایپ میں بھی ضروری ترامیم کی گئی ہیں تاکہ مختلف ویزوں کے حامل افراد بآسانی اپنے عمرہ پروگرام کی بکنگ کر سکیں۔مزید یہ کہ عمرہ ویزہ رکھنے والے زائرین کو بھی مملکت کے تمام شہروں میں آزادانہ سفر اور سیاحت کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل عمرہ ویزہ رکھنے والوں کو صرف مکہ، مدینہ اور مخصوص مقامات تک محدود رکھا گیا تھا، تاہم اب انہیں ریاض، جدہ، دمام، طائف، العلا اور دیگر تاریخی و تفریحی شہروں کا دورہ کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف مذہبی سیاحت کو فروغ دے گا بلکہ سعودی عرب کی معیشت کو بھی متنوع بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ویژن 2030 کے تحت مملکت تیل کے علاوہ دیگر ذرائع آمدن میں اضافہ چاہتی ہے اور مذہبی سیاحت اس منصوبے کا ایک مرکزی ستون ہے۔وزارتِ سیاحت کے مطابق،حالیہ عرصے میں مملکت میں آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ نئے ضوابط سے توقع ہے کہ آئندہ چند برسوں میں یہ تعداد دگنی ہو جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر ایک مثبت پیغام ہے جو مذہب،سیاحت اور ثقافت کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کا حصہ ہے،اس اقدام سے سعودی عرب کے ہوٹل،ٹرانسپورٹ اور ریٹیل سیکٹر میں بھی خاطر خواہ معاشی سرگرمی پیدا ہونے کی توقع ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز