سیزنل ورک ویزوں میں توسیع:
سعودی وزارت حج و عمراہ نے سیزنل ورک ویزوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے. جس کے تحت افراد کو 90 دن کی ابتدائی مدت کے لیے قیام کی اجازت دی گئی ہے. جس میں مزید 90 دن کی توسیع کا آپشن بھی شامل ہے۔
توقع ہے. کہ اس اقدام سے حج سیزن کے دوران لاکھوں زائرین اور کارکنوں کی رہائش میں آسانی ہوگی۔
وزارت نے. سیزنل ورک ویزوں کی غیر مجاز فروخت کو روکنے کے لیے. سخت ضابطے بھی متعارف کرائے ہیں۔
ان ویزوں کو فروخت کرنے والی. کمپنیوں یا تنظیموں کو 50,000 ریال تک کے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا. اور پانچ سال تک حج اور عمرہ خدمات کے لیے بلیک لسٹ کیے جانے کا خطرہ ہے۔
سعودی عرب نے حج اور عمرہ کے سیزن میں. لیبر کی لچک اور ریگولیشن کو بڑھانے کے لیے. سیزنل ورک ویزا کے لیے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں۔ اپ ڈیٹ شدہ پالیسی کے تحت. ویزا ہولڈرز اب 90 دن تک قیام کر سکتے ہیں. جس میں اضافی 90 دن کی توسیع کی اجازت دی گئی ہے.
واضح رہے. اس ماہ کے شروع میں سعودی حکومت نے. عارضی لیبر ویزوں کیلئے تنظیمی ضوابط کی منظوری دی تھی۔
سعودی وزارت برائے انسانی وسائل نے کہا. کہ یہ قدم نجی شعبے کو اپنی ضروریات اور لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق عارضی ویزوں کو استعمال کرنے کیلئے مدد فراہم کرے گا. جس سے جاب مارکیٹ مزید پرکشش ہو گی۔