Home » سعودی عرب نے ریکوڈک پراجیکٹ میں 15 فیصد سرمایہ کاری کی پیشکش کردی

سعودی عرب نے ریکوڈک پراجیکٹ میں 15 فیصد سرمایہ کاری کی پیشکش کردی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

سعودی عرب نے میگا ریکوڈک گولڈ اینڈ کاپر پروجیکٹ میں پندرہ فیصد سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

مملکت نے ریکوڈک منصوبے کے ارد گرد سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے گرانٹ کی پیشکش بھی کی ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے پیشکش کے ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے لیکن حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی لین دین پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

پاکستان آئندہ سال جون تک کان کنی اور زراعت کے شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کی توقع رکھتا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اس معاہدے کو ‘قانونی’ قرار دینے کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان اور بیرک گولڈ کارپوریشن نے اس منصوبے پر 8 ارب ڈالر کے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ 8 بلین ڈالر کے اس تاریخی معاہدے پر ریکوڈک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے اور وفاقی اور بلوچستان حکومت کے نمائندوں نے دستخط کیے۔

ریکوڈک کو دنیا کی سب سے بڑی غیر ترقی یافتہ تانبے اور سونے کی کانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ منصوبہ 2011 سے روکے جانے کے بعد دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز