Home » سعودی عرب: حج سیزن میں عازمین کی سہولت کیلئے خطبہ اور نماز کا دورانیہ مختصر

سعودی عرب: حج سیزن میں عازمین کی سہولت کیلئے خطبہ اور نماز کا دورانیہ مختصر

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

سعودی عرب کے حرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن کے دوران ضیوف الرحمان کی حفاظت کے لیے خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کیا جائے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، شدید گرمی کے باعث عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ شیخ السدیس نے ہدایت کی ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ 15 منٹ تک کم کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، تمام نمازوں کے اوقات میں بھی کمی کرتے ہوئے اذان اور اقامت کے درمیان کا وقت 5 سے 10 منٹ کر دیا گیا ہے۔

اس وقت لاکھوں عازمین حج مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں، اور موسم گرما کی شدت کی وجہ سے معمر اور بیمار عازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

دوسری جانب، سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون کو ادا کیا جائے گا، جبکہ عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے.

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز