Home » سعودی پریمیم رہائش سکیم میں انقلابی تبدیلیاں،غیر ملکیوں کے لیے نئے دروازے کھل گئے

سعودی پریمیم رہائش سکیم میں انقلابی تبدیلیاں،غیر ملکیوں کے لیے نئے دروازے کھل گئے

by ahmedportugal
20 views
A+A-
Reset

ریاض (ایگزو نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے غیر ملکی سرمایہ کاروں، ماہرین اور ہنرمند افراد کے لیے اپنی پریمیم رہائش سکیم میں بڑی اصلاحات متعارف کراتے ہوئے 2025 کے لیے نئی شرائط اور فیسوں کا اعلان کر دیا ہے،اس اقدام کو وژن 2030 کے اہداف کے تحت مملکت کی معیشت کو متنوع بنانے اور عالمی سطح پر باصلاحیت افراد کو راغب کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق پریمیم رہائش پروگرام اب دو اقسام پر مشتمل ہوگا ، پائیدار رہائش اور قابل تجدید رہائش، پائیدار رہائش کے لیے ایک مرتبہ 8 لاکھ سعودی ریال کی ادائیگی درکار ہوگی جبکہ قابل تجدید رہائش سالانہ 1 لاکھ ریال کی فیس پر حاصل کی جا سکے گی۔نئی پالیسی کے تحت غیر ملکی شہریوں کو پہلی بار بغیر کفیل کے سعودی عرب میں رہائش، کاروبار اور ملازمت کی اجازت ملے گی۔ پریمیم ہولڈرز کو جائیداد خریدنے، کاروبار قائم کرنے، فیملی کفالت، بینکنگ اور طبی سہولتوں تک براہِ راست رسائی حاصل ہو گی تاہم اس سکیم کے تحت سعودی شہریت یا ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا۔درخواست دہندگان کے لیے لازمی ہے کہ ان کی عمر کم از کم 21 سال ہو، وہ درست پاسپورٹ، صاف عدالتی ریکارڈ اور طبی فٹنس کے ثبوت کے ساتھ مالی استحکام کی دستاویزات فراہم کریں۔ درخواستیں pr.gov.sa پر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں، جن کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ ایک سے تین ماہ میں جاری کیا جائے گا۔حکام کے مطابق یہ پروگرام نہ صرف سرمایہ کاری اور ہنرمند افرادی قوت کے لیے دروازے کھولے گا بلکہ سعودی عرب کو خطے کا معاشی و تجارتی مرکز بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پریمیم رہائش سکیم میں کی گئی یہ اصلاحات خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سعودی عرب کو زیادہ مسابقتی پوزیشن پر لے آئیں گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز