ریاض (اسلم مراد ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میٹرو پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے ریاض میٹرو چھ مختلف ٹریکس اور لائنز پر مشتمل ہے جس کی کل لمبائی 176کلومیٹر اور اس کے 85اسٹیشن ہیں ۔ ریاض میٹرو پراجیکٹ سے سعودی عرب کا دارالحکومت دنیا کے ان شہروں میں شامل ہوگیا ہے جہاں بہترین پبلک ٹرانسپورٹ میسر ہے اس سے قبل ریاض میں بسوں کا بہترین اور وسیع نیٹ ورک موجود تھا ۔ سعودی عرب کے فرماں روا نے اس عظیم الشان منصوبے کا افتتاح کیا اس موقع پر ابنہیں دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ سعودی عرب کے ولی عہید شہزادہ محمدبن سلمان نے اس عظیم منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہترین منصوبہ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ریاض کے علاوہ دوسرے برے شہروں میں بھی میٹرو اور پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مزید بہتر کیا جائے گا