Home » سعودی عرب نے غیرقانونی حج کیخلاف ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا

سعودی عرب نے غیرقانونی حج کیخلاف ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

سعودی عرب نے غیرقانونی طریقے سے حج کرنے والوں کے خلاف جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ مکہ مکرمہ کی مقدس حدود میں ڈرونز کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں روزانہ سیکڑوں غیرقانونی حجاج کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق، یہ جدید نظام غیرقانونی حجاج کی شناخت اور انہیں روکنے میں مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ ڈرونز کی مدد سے مکہ کی گلیوں اور پہاڑی راستوں پر بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، جہاں سے غیرقانونی حجاج داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں جعلی حج پرمٹ فروخت کرنے والے 4 انڈونیشیائی افراد کو بھی گرفتار کیا ہے، جن کے گھر سے مزید 14 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن کے پاس کوئی جائز حج پرمٹ نہیں تھا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے کہا کہ “یہ تمام اقدامات حجاج کی سہولت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ غیرقانونی حجاج نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔”

ماہرین کے مطابق، ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال سعودی حکومت کی حج کے انتظامات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال غیرقانونی حجاج کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کا سہرا اس جدید نظام کو بھی جاتا ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے صرف قانونی طریقہ کار اپنائیں اور کسی بھی غیرقانونی طریقے سے حج کرنے کی کوشش نہ کریں۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز