ریاض(ایگزو نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، وزارت داخلہ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مملکت میں مجموعی طور پر 14 ہزار 796 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 12 ہزار 57 غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے متعلقہ ممالک واپس بھیج دیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 3 سے 9 ستمبر 2026 کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اقامہ، بارڈر سکیورٹی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ایک ہفتے میں سامنے آنے والی مجموعی خلاف ورزیوں میں 7 ہزار 504 اقامہ قوانین، 3 ہزار 783 بارڈر سکیورٹی قوانین اور 3 ہزار 509 لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق اس دوران غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک ہزار 273 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔گرفتار افراد میں 55 فیصد ایتھوپیا،44 فیصد یمن اور ایک فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔سعودی حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران مزید 25 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے مملکت سے ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔اس کے علاوہ ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جو غیر قانونی تارکین وطن کو مملکت میں سفر، رہائش، روزگار یا پناہ فراہم کرنے کی کوششوں میں ملوث تھے،ایسے 21 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
وزارت داخلہ نے غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے والوں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جو شخص کسی غیر قانونی تارک وطن کو سعودی عرب میں داخل ہونے،رہنے یا کسی بھی طرح کی غیر قانونی سہولت فراہم کرنے میں مدد دے گا،اسے سنگین قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے والے شخص کو 15 سال تک قید اور 10 لاکھ سعودی ریال تک جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے جبکہ جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی اور جائیداد بھی ضبط کیے جانے کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔سعودی حکام نے شہریوں اور مقیم افراد پر زور دیا ہے کہ وہ اقامہ، سرحدی سکیورٹی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ اور ریاض میں مشتبہ خلاف ورزیوں کی اطلاع ٹول فری نمبر 911 پر دی جاسکتی ہے جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں شہری 999 یا 996 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔سعودی حکام نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو سفری سہولت،رہائش یا ملازمت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو کسی بھی قسم کی معاونت یا پناہ فراہم کرتے ہیں۔وزارت داخلہ کی تازہ کارروائیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ سعودی عرب میں اقامہ،سرحدی سکیورٹی اور لیبر قوانین پر عمل در