کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم کا نیا کوچ مقرر کرتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے پلیئرز ڈرافٹ میں شامل سرفراز احمد کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ تاہم ندیم عمر نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سرفراز احمد کو گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا اور شعیب ملک کو سپلیمنٹری کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم عمر نے زور دے کر کہا کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دل اور جان ہیں، ٹیم ان سے الگ نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ آپ سرفراز احمد کو ایک نئے کردار میں دیکھیں گے۔
ندیم عمر نے مزید بتایا کہ سرفراز معین خان کی رہنمائی میں کام کریں گے اور سیکھیں گے اس سے سابق کپتان کو قیادت سنبھالنے کا موقع ملے گا۔