Home » مریم نواز کے وعدے ہوا میں تحلیل،صفائی عملے کے صبر کا بندھن ٹوٹ گیا،10 ہزار اعزازیہ خواب بن گیا،سینٹری ورکرز سڑکوں پر سراپا احتجاج

مریم نواز کے وعدے ہوا میں تحلیل،صفائی عملے کے صبر کا بندھن ٹوٹ گیا،10 ہزار اعزازیہ خواب بن گیا،سینٹری ورکرز سڑکوں پر سراپا احتجاج

by ahmedportugal
17 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)عیدالاضحیٰ کے موقع پر شاندار صفائی انتظامات انجام دینے والے سینٹری ورکرز کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ 10 ہزار روپے اعزازیہ تاحال ادا نہ کیے جانے پر راولپنڈی میں ستھرا پنجاب کے عملے کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔طویل انتظار اور مسلسل نظراندازی کے بعد صفائی عملے نے سڑکوں کا رخ کرتے ہوئے حکومتی وعدوں پر شدید مایوسی اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔مظاہرین کا موقف ہے کہ عید کے دوران جانفشانی سے خدمات انجام دینے کے باوجود انہیں ان کا جائز حق نہیں دیا گیا،جس کے باعث ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق راولپنڈی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی انتظامات انجام دینے والے سینٹری ورکرز کے لیے اعلان کردہ 10 ہزار روپے اعزازیہ تاحال ادا نہ کیے جانے پر غم و غصے کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے،جس کے نتیجے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی(آر ڈبلیو ایم سی)سمیت متعلقہ اداروں کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے۔راولپنڈی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج میں آر ڈبلیو ایم سی،واسا اور میونسپل کارپوریشن کے درجنوں مرد و خواتین ملازمین نے شرکت کی،جہاں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت کے خلاف اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ عید کو گزرے کئی ماہ بیت چکے ہیں مگر سینکڑوں محنت کش آج بھی اپنے جائز حق سے محروم ہیں۔مظاہرین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں انہوں نے شدید گرمی،تعفن اور مسلسل محنت کے باوجود شہر کو صاف رکھنے کے لیے دن رات کام کیا مگر ان کی خدمات کا اعتراف محض اعلانات تک محدود رہا۔ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف اعزازیہ ادا نہیں کیا گیا بلکہ ملازمین کو مستقل کرنے کا وعدہ بھی تاحال وفا نہیں ہو سکا۔احتجاجی مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر 10 ہزار روپے اعزازیہ ادا کیا جائے اور ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔مظاہرین نے واضح کیا کہ جب تک وعدوں کی تکمیل نہیں ہوتی،ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز