Home » ریت کے ٹھیکے میں سونے کی لوٹ مار؟لاہور ہائیکورٹ میں بڑا انکشاف،عدالت کا سخت نوٹس

ریت کے ٹھیکے میں سونے کی لوٹ مار؟لاہور ہائیکورٹ میں بڑا انکشاف،عدالت کا سخت نوٹس

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں ضلع اٹک میں ریت نکالنے کے ٹھیکے کی آڑ میں مبینہ طور پر سونا نکالنے سے متعلق اہم مقدمے کی سماعت ہوئی،جس میں عدالت نے کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر جاری حکمِ امتناعی میں گیارہ مئی تک توسیع کرتے ہوئے درخواست گزار کمپنی کو آئندہ سماعت پر مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق ضلع اٹک میں ریت نکالنے کے ٹھیکے کی آڑ میں مبینہ طور پر سونا نکالنے سے متعلق اہم مقدمے کیسماعت جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے کی،جہاں درخواست گزار کمپنی کی جانب سے ایک سال کے دوران نکالے گئے سونے کی مالیت قومی خزانے میں جمع کروانے کے فیصلے کے خلاف اپیل زیر غور آئی۔دورانِ سماعت ضلع اٹک کے زمین کے مالک محمد عثمان کے وکیل نے تفصیلی دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کمپنی نے محکمہ معدنیات سے دو سالہ مدت کے لیے صرف ریت نکالنے کا ٹھیکہ حاصل کیا تھا تاہم معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں سے سونا نکالنا شروع کر دیا۔

وکیل کے مطابق کمپنی مبینہ طور پر روزانہ چار سے پانچ کلوگرام تک سونا نکالتی رہی جبکہ مسلسل اور بے دریغ کھدائی کے باعث علاقے میں ریت کے بڑے بڑے ٹیلے بن گئے،جس سے نہ صرف قدرتی ماحول متاثر ہوا بلکہ زمین کے اصل مالک کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑا۔مزید یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ کمپنی نے قانونی تقاضوں کے برعکس زمین کے مالک کو مالکانہ ادائیگی بھی نہیں کی،جس پر متعلقہ حکام کو باقاعدہ شکایت درج کروائی گئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ حقائق سامنے آنے کے بعد سیکرٹری معدنیات نے کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کی لیز منسوخ کر دی اور حکم دیا کہ نکالے گئے سونے کی مکمل مالیت قومی خزانے میں جمع کروائی جائے جبکہ زمین کے مالک کو واجب الادا مالکانہ حقوق بھی ادا کیے جائیں۔

سماعت کے دوران کمپنی کے وکیل نے حکومتی جواب پر دلائل کی تیاری کے لیے مہلت طلب کی،جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت گیارہ مئی تک ملتوی کر دی۔عدالت نے واضح ہدایت کی کہ آئندہ پیشی پر فریقین مکمل تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں تاکہ کیس کو حتمی سمت دی جا سکے۔یہ مقدمہ نہ صرف معدنی وسائل کے شفاف استعمال بلکہ حکومتی نگرانی اور قانون کی عملداری کے حوالے سے بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور آئندہ سماعت میں اس کے مزید اہم پہلووں کے سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز