ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا گلیکسی اے 56 اس ہفتے بھی ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں نمبر ون پر براجمان ہے، تاہم اوپو نے اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں جگہ بنا لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اس ہفتے کی ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست درج ذیل ہے:
سام سنگ گلیکسی اے 56، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو، موٹورولا ایج 60 فیوژن، ایپل آئی فون 16 پرو میکس، سام سنگ گلیکسی اے 36، اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا (نئی انٹری)، شیاؤمی پوکو ایف 7 پرو، شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا، انفنکس نوٹ 50 پرو +
نوکیا کے اسمارٹ فونز کے لائسنس کے حامل ایچ ایم ڈی گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد اپنے ہی نام سے اسمارٹ فونز متعارف کرائے گی۔ ایچ ایم ڈی گلوبل گزشتہ سات سالوں سے نوکیا برانڈ کے تحت فونز تیار کر رہی ہے، مگر اب کمپنی نوکیا کا نام چھوڑ کر اپنا برانڈ لانچ کرے گی۔ اس کے بعد امکان ہے کہ دو سال میں نوکیا کے اسمارٹ فونز تیار نہیں ہوں گے، کیونکہ ایچ ایم ڈی کے پاس نوکیا کے لائسنس کی مدت 2026 تک ہے، اور بعد میں یہ حقوق کسی اور کمپنی کو منتقل ہو سکتے ہیں۔
ایچ ایم ڈی کا پہلا اسمارٹ فون 2024 میں موبائل ورلڈ کانگریس ایونٹ کے دوران لانچ کیا جائے گا۔