Home » سلمان خان کی ’سکندر‘ نے تامل کی ہٹ فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

سلمان خان کی ’سکندر‘ نے تامل کی ہٹ فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

سلمان خان کی فلم سکندر نے تامل ہٹ فلم ڈریگن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچ دنوں میں دنیا بھر میں 169 کروڑ روپے کما لیے ہیں، اور اب تک کے بزنس کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم پیر تک 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہو جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم کو شروع میں شدید تنقید کا سامنا تھا اور یہ کہا جا رہا تھا کہ سکندر سلمان خان کی ناکام ترین فلموں میں سے ایک ثابت ہوگی اور 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنا بھی مشکل ہوگا۔ تاہم، عید الفطر پر ریلیز ہونے والی یہ فلم اب اپنے بزنس کے لحاظ سے 5 ویں نمبر پر آ گئی ہے، جبکہ چھاوا، ایل 2، سان کرانتی اور گیم چینجرز ابھی تک اس سے آگے ہیں۔

پروڈکشن ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ اگلے ایک ہفتے میں سکندر چوتھے نمبر پر آ جائے گی اور 300 کروڑ تک کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز