بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی نے اپنے دوست سلمان خان کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر جام نگر میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں اُن کی خاندان اور دوستوں کے علاوہ نامور اداکاروں نے بھی شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنی 59ویں سالگرہ جام نگر میں منائی، جس کی میزبانی امبانی فیملی نے کی تھی۔ اننت نے اپنے پیارے دوست کیلئے ایک پرتعیش تقریب کا انعقاد کیا، جس کا موضوع سلمان کی مشہور شخصیت "بھائیجان” تھا۔
امبانی فیملی نے اس تقریب کو خاص بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور غیرمعمولی سجاوٹ، شاندار آتش بازی اور مہمانوں کیلئے مزیدار کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ تقریب میں سلمان کی زندگی کی پرانی تصویروں کی نمائش بھی شامل تھیں۔
ڈینی پانڈے اور سہیل خان نے انسٹاگرام پر پارٹی کی جھلکیاں شیئر کیں، جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔