بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان:
لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے. جان سے مارنے کی تازہ ترین دھمکی کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے. بلٹ پروف کار خرید کر اپنی سکیورٹی کو اپ گریڈ کر لیا۔
ممبئی ٹریفک پولیس کو حال ہی میں. اُن کے واٹس ایپ نمبر پر سلمان خان کے لیے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ، جس میں بھیجنے والے نے دبنگ خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیغام میں مزید کہا گیا ہے. کہ اسے ہلکے میں نہ لیا جائے ، اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں. اور لارنس بشنوئی کے ساتھ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں. تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر رقم نہیں دی گئی. تو سلمان خان کی حالت بابا صدیق سے بھی بدتر ہو جائے گی۔
واضح رہے. کہ سلمان خان کے سابق قانون ساز. اور این سی پی کے سیاست دان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے. اس لیے بابا صدیق کے قتل کے چند دن بعد انہیں یہ پیغام بھیجا گیا ہے. تاکہ وہ بشنوئی گینگ سے ڈر کر اُن کو 5 کروڑ دے دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق. حالیہ دھمکی کے بعد خان نے اب دبئی سے 2 کروڑ روپے کی بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے. اور اسے جلد از جلد بھارت درآمد کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔