سلیمہ امتیاز آئی سی سی کے ترقیاتی پینل میں پہلی پاکستانی خاتون امپائر نامزد :
پہلی پاکستانی خاتون امپائر نامزد ہونے پر سلیمہ امتیاز نے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کی تاریخ رقم کی ہے. جو انہیں خواتین کے دو طرفہ بین الاقوامی میچوں. اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرنے کی اجازت دے گی۔
سلیمہ، جو پاکستان کی خواتین کی بین الاقوامی کھلاڑی کائنات امتیاز کی والدہ بھی ہیں، نے 2008 میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خواتین امپائرز پینل کے ساتھ بطور امپائر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
اپنے ایک بیان میں سلیمہ نے کہا. کہ میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔ یہ سفر سخت محنت اور ذاتی قربانیوں سے بھرا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا. کہ مجھے امید ہے. کہ میری کامیابی ان بے شمار خواتین کی حوصلہ افزائی کرے گی. جو کھیل میں اپنی شناخت بنانے کا خواب دیکھتی ہیں۔ سلیمہ نے مزید کہا. کہ یہ لمحہ کرکٹ میں خواتین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے. کہ مزید خواتین میرے نقش قدم پر چلیں گیں اور اس خوبصورت کھیل کو اپنائیں گیں۔