قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب علاج کیلئے کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہو گئے ہیں، جہاں ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی موجود ہیں۔
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صائم ایوب کا بدھ کے روز انگلینڈ کے مشہور اسپورٹس آرتھوپیڈکس ماہرین سے معائنہ کروایا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے علاج کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے صائم ایوب کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ صائم ایوب دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کے دوران دائیں ٹخنے کی چوٹ کا شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث وہ چھ ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں۔