Home » سندھ حکومت نے جماعت اسلامی،پی ٹی آئی کے ٹاون چیئرمینز کو زیادہ فنڈز دیے،سعید غنی نے اپوزیشن کے الزامات مسترد کردیے

سندھ حکومت نے جماعت اسلامی،پی ٹی آئی کے ٹاون چیئرمینز کو زیادہ فنڈز دیے،سعید غنی نے اپوزیشن کے الزامات مسترد کردیے

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم میں سیاسی تفریق کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ حکومت نے جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ٹاون چیئرمینز کے علاقوں کو بھی دیگر علاقوں کی طرح فنڈز فراہم کیے، بلکہ بعض صورتوں میں انہیں زیادہ وسائل دیے گئے۔
ایگزو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی میں سیاسی وابستگی کو بنیاد نہیں بنایا گیا،یہ تاثر درست نہیں کہ اپوزیشن کے زیرانتظام علاقوں کو ترقیاتی وسائل سے محروم رکھا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی سمیت سندھ کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور حکومت کی توجہ شہر کے کسی ایک سیاسی یا انتظامی حصے تک محدود نہیں،مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔سعید غنی نے کراچی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شہر کی متعدد اہم شاہراہیں پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں تعمیر کی گئیں جبکہ موجودہ دور میں بھی مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہزاروں منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے جن کا مقصد شہری مسائل میں کمی اور عوامی سہولیات میں بہتری لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا اور پارٹی کے منتخب نمائندے اسی مینڈیٹ کے تحت عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔

ان کے بقول حکومت کی پالیسی کسی مخصوص سیاسی جماعت کے ووٹرز یا علاقوں کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ پورے شہر کی ترقی کو یقینی بنانا ہے،ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حتمی فیصلہ اور رائے عوام ہی قائم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شہری خود دیکھ سکتے ہیں کہ مختلف علاقوں میں کس دور حکومت میں کیا کام ہوا اور کس نے عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے۔سعید غنی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ترقیاتی وسائل کی فراہمی میں بلاامتیاز پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ تاہم ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولیات کے معاملے میں تمام علاقوں کے عوام کو یکساں اہمیت دی جانی چاہیے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز