Home » صادق خان نے ٹرمپ کیساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

صادق خان نے ٹرمپ کیساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

امریکی صدر ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد لندن کے میئر صادق خان نے اُن کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

اپنے ایک بیان میں میئر لندن نے کہا کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ اس مرتبہ پہلے سے بہتر اور مختلف صدر ہوں گے۔ صادق خان نے مزید کہا کہ جمہوریت اور ووٹ کی اہمیت پر یقین رکھنے والوں کو ٹرمپ کو امریکا کا منتخب صدر تسلیم کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں میئر لندن کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رہے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈرز اور ہدایات جاری کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کے 78 ایگزیکٹو اقدامات کو منسوخ کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل پر دھاوا بولنے والے تقریباً 1,500 لوگوں کو معاف کر دیا۔ دستاویز میں امریکی اٹارنی جنرل کو فسادات سے متعلق زیر التوا مقدمات کو ختم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ٹرمپ نے یو ایس میکسیکو سرحد پر غیر قانونی امیگریشن کو قومی ایمرجنسی قرار دینے، مجرمانہ کارٹلز کو دہشت گرد تنظیموں کے طور پر نامزد کرنے اور ملک میں غیر قانونی طور پر تارکین وطن کے امریکی پیدا ہونے والے بچوں کی خودکار شہریت کو نشانہ بنانے کے احکامات پر دستخط کیے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے پاس بڑی تعداد میں تارکین وطن کو پناہ دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز