ماسکو ( اسلم مراد ) روس نے گزشتہ روز ایک سو آٹھ ڈرونز کے ساتھ یوکرائن پر بڑا فضائی حملہ کیا ہے جس سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں ماسکو حکام نے حملے یا ڈرون کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔
لیکن یوکرائن کے حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے کیا جانے والا حملہ مکمل طورپر ناکام بنادیا گیا ہے اور اس حملے میں اٹھاون ڈرونز کو یوکرائن کے ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دیا اور ان کا ملبہ مختلف جگہوں پر بکھرا پڑا ہے دوسری جانب اڑتالیس ڈرونز کو واپس جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔
روس کا ڈرون حملہ ان دنوں میں سب سے بڑا ڈرون حملہ تھا جس میں یوکرائن کی اہم حکومتی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن روسی حملے کو ڈیفینس سسٹیم نے ناکام بنا دیا ۔