مشرقی یورپ میں جنگ بند ہونے کی امید ایک اہم پیغام کے طور پر سامنے اس وقت آئی جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ اس گفتگو میں یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال اور جنگ بندی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور ہوا۔
گفتگو کے بعد روس نے باقاعدہ طور پر اعلان کردیا ہے کہ وہ جزوی جنگ بندی کرنے جارہا ہے اور آئندہ تیس دن تک یوکرین کے انرجی پلانٹس اور متصلہ تنصیبات کو نشانہ نہیں بنا یا جائے گا۔
روس کا کہنا ہے کہ امن کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا گیا ہے اب دیکھنا ہے کہ امریکہ اور یورپ اس کا کس طرح سے جواب دیتے ہیں۔