Home » پاک فوج اور شہداءسے متعلق بیان پر تنازع شدت اختیار کر گیا،مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان بھی میدان میں کود پڑے

پاک فوج اور شہداءسے متعلق بیان پر تنازع شدت اختیار کر گیا،مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان بھی میدان میں کود پڑے

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاک فوج اور شہداءسے متعلق بیان پر جاری تنازع نے شدت اختیار کر لی ہے اور سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ ریمارکس کے خلاف حکومتی حلقوں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں مولانا کے بیان کو نہ صرف غیر ذمہ دارانہ قرار دیا بلکہ اسے قومی جذبات کے منافی بھی کہا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہداءکی قربانیوں کو کسی بھی مالی تناظر میں بیان کرنا ناقابل قبول ہے اور اس سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، افواجِ پاکستان کے جوان وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، جسے تنخواہ یا مراعات سے جوڑنا حقیقت کے برعکس ہے، مولانا فضل الرحمان اپنے الفاظ پر نظرثانی کریں اور قوم سے معافی مانگیں، بصورت دیگر یہ معاملہ مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے شہداءسے متعلق متنازع بیان پر سیاسی ردعمل کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ہے، ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے بیان کو نامناسب اور قومی جذبات کے منافی قرار دیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان سے پورے ملک کے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور شہداءکی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا کسی صورت قابل قبول نہیں، پاک فوج کے جوان وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو کسی مالی معاوضے سے جوڑنا حقیقت کے منافی ہے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بیان پر 24 گھنٹوں کے اندر قوم سے معافی مانگیں، بصورت دیگر عوامی نمائندگی کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ فیاض چوہان نے کہا کہ ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کے دوران ایسے بیانات قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کے دفاع میں سیکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جن کی بدولت ملک میں امن و استحکام ممکن ہوا۔ انہوں نے مختلف شہداءکی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں کسی بھی مادی مفاد سے بالاتر ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، تاہم قومی سلامتی اور شہداءکے احترام جیسے معاملات پر محتاط اور ذمہ دارانہ طرزِ گفتگو اختیار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف غیر مناسب زبان کا استعمال نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ اس سے قومی بیانیہ بھی متاثر ہوتا ہے۔واضح رہے کہ یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مولانا فضل الرحمان کی جانب سے قصور میں ایک اجتماع کے دوران دیے گئے بیان پر حکومتی وزرا اور مختلف سیاسی رہنما پہلے ہی سخت موقف اختیار کر چکے ہیں، جس کے بعد یہ معاملہ قومی سطح پر ایک اہم سیاسی بحث کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز