پیر, اکتوبر 14, 2024
Home » کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی

کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

پرتگالی فٹ بال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

اسٹار ایتھلیٹ نے 21 اگست کو دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپنا چینل شروع کیا، جس کے بعد سے سبسکرائبرز اکٹھے ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اب 39 سالہ النصر اسٹار کے یوٹیوب چینل کو 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے چینل کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں، تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ رونالڈو کا "سوشل میڈیا پر تسلط برقرار ہے” اور اس کا یوٹیوب چینل ایک دن میں 19,729,827 سبسکرائبرز تک پہنچ گیا ہے۔ یہ نمبر خصوصی طور پر اس ہفتے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ظاہر کیا گیا تھا۔

یوٹیوب ریکارڈز میں مہارت رکھنے والی سائٹ وکی ٹیوبیا کے مطابق رونالڈو کا چینل 22 منٹ میں 100,000 سبسکرائبرز، 47 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 11 گھنٹے 31 منٹ میں 10 ملین سبسکرائبرز تک پہنچ گیا۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ چینل نے صرف ایک ہفتے میں 50 ملین سبسکرائبرز اکٹھے کر لیے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ پہلے ہی رونالڈو کو 637 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کرنے والے شخص کے طور پر اور نومبر 2022 میں اس پلیٹ فارم پر 500 ملین فالوورز تک پہنچنے والے پہلے شخص کے طور پر تسلیم کر چکی ہے۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز