عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو اور میسی 20 سال بعد فیفا کے معتبر ایوارڈ بیلن ڈی اور کی نامزدگیوں کی فہرست سے باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2003 کے بعد پہلی بار نہ تو کرسٹیانو رونالڈو اور نہ ہی لیونل میسی کو مردوں کے بیلن ڈی آور ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، ان 30 کھلاڑیوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم بھی شامل ہیں۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالر رونالڈو 5 بار اس ایوارڈ کو جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ میسی نے ریکارڈ 8 بار یہ ایوارڈ جیتا اور 16 بار اُن کی نامزدگی ہوئی۔
خواتین کے بالن ڈی اور فیمینن میں، چیمپئنز لیگ کی فاتح بارسلونا کے پاس کل چھ نامزد امیدوار ہیں، جن میں گزشتہ سال کی فاتح ایتانا بونماتی اور دو بار کی فاتح الیکسیا پوٹیلس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 2024 کے بیلن ڈی آور ایوارڈز کی تقریب، 28 اکتوبر کو پیرس میں منعقد ہوگی جس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی کو تاج پہنایا جائے گا۔