ٹارزن کےٹائٹل کردار رون ایلی
1960 کی دہائی کی. این بی سی سیریز ٹارزن کےٹائٹل کردار رون ایلی 86 سال کی عمر میں. انتقال کر گئے ہیں۔
ایلی کی بیٹی. کرسٹن کیسیل ایلی نے. بدھ کے روز ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا. کہ ان کے والد 29 ستمبر کو لاس الاموس. کیلیفورنیا میں ان کے گھر پر انتقال کر گئے تھے. جو سانتا باربرا کاؤنٹی کی ایک غیر مربوط کمیونٹی ہے۔
کرسٹن ایلی نے. ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا. کہ وہ ایک اداکار، مصنف، کوچ، سرپرست، خاندانی آدمی اور رہنما تھے۔ وہ جہاں بھی گئے لوگ اُن سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے. اُن کی شخصیت میں واقعی کوئی جادو تھا۔
1980 کی دہائی کے اوائل میں. ایلی مس امریکہ مقابلے کی میزبان تھے. اور وہاں والیری، مس فلوریڈا سے ملیں۔ انہوں نے 1984 میں شادی کی۔ دونوں کے تین بچے تھے، اور ایلی نے 2001 میں اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا. کہ میں نے ایک مصنف کی حیثیت سے اداکاری چھوڑنے اور گھر پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ 2014 کی ٹی وی فلم "ایکسپیکٹنگ امیش” میں مختصر طور پر واپس آئے۔