بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بڑا انعام مل گیا ہے۔ روہت شرما کو ٹیسٹ کرکٹ میں کپتانی کی مدت میں توسیع دے دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، روہت شرما انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں روہت کی قیادت میں بھارتی ٹیم ناقابلِ شکست رہی، جس پر سلیکٹرز نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روہت کی میچ مینجمنٹ اور قیادت کی صلاحیت شاندار رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، روہت شرما کو جون سے اگست تک ہونے والے انگلینڈ کے دورے کیلئے کپتان کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اور ان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اگرچہ بورڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت کو شکست اور روہت کی انفرادی کارکردگی پر سوالات اُٹھے تھے، پھر بھی سلیکٹرز اور اسٹیک ہولڈرز کا خیال ہے کہ روہت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں کپتانی کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔