جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا

روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ، کوچز اور سینئر کھلاڑیوں سے بات کر کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ دوستوں نے روہت شرما کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا کہا ہے لیکن انہوں نے فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنائے ہیں۔ جس پر اُن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے جب کہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔ آخری میچ میں کس ٹیم کو کامیابی ملتی ہے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز