نئ دہلی (اسلم مراد ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ر وہت شرما ان دنوں سخت تکلیف اور ٹینشن میں ہیں اور اس کی وجہ ان کی پرفارمنس ہے کیونکہ وہ آسڑیلیا کے ٹور میں اور اس سے پہلے کے ٹورز میں مسلسل فلاپ ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ایک جانب ان پر پرفارمنس دکھانے کا بوجھ ہے تو دوسری جانب کپتانی سے دستبردار ہونے کا بھی پریشر ہے۔
ایسے میں بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر جو دنیا میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی تھے ان کا کہنا ہے کہ ابھی دو ٹیسٹ میچ موجود ہیں اور اگر روہت شرما نے سکور نہ کیا تو کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں ہوگی وہ خود ہی کپتانی سے دسبتردار ہوجائیں گے ۔ سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان ٹیم کی بہتری کے لیے ہر وہ فیصلہ کریں گے جو انہیں بہتر لگے گا اور ان فیصلوں میں کپتانی سے دستبرداری بھی شامل ہوسکتی ہے