Home » روہت شرما چیمپئنز ٹرافی 2025 سے پہلے پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں، بھارتی میڈیا

روہت شرما چیمپئنز ٹرافی 2025 سے پہلے پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں، بھارتی میڈیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آئی سی سی مین چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ وہ میزبان ملک میں منعقدہ پیشگی ایونٹس میں شرکت کر سکیں۔

یہ پیشرفت دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کے جوش و خروش میں اضافہ کا سبب بنی ہے کیونکہ کئی برسوں بعد ایک بھارتی کرکٹر کو پاکستان میں کسی بین الاقوامی ایونٹ کیلئے آتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹس میں حصہ لیں گے جن میں تمام کپتانوں کی فوٹوشوٹ اور پریس کانفرنس شامل ہیں، جو آئی سی سی کی تشہیری مہم کا حصہ ہوں گی۔

تاہم، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے روہت شرما کے پاکستان دورے کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا، جبکہ پڑوسی ملک کی ٹیم ابھی تک آئندہ ٹورنامنٹ کیلئے اپنی اسکواڈ کا اعلان نہیں کر پائی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی آٹھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ ہے، جو 15 میچز پر محیط ہوگا اور یہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور دبئی میں تین مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔

ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

میزبان پاکستان 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز