بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان، روہت شرما نے آسٹریلیا میں 2024-25 بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے دوران بیٹنگ اور اپنی قیادت کے لحاظ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
بیٹنگ میں شرما کی فارم خاص طور پر تشویشناک تھی، کیونکہ وہ تین ٹیسٹوں میں 6.00 کی مایوس کن اوسط سے صرف 31 رنز ہی بنا سکے۔ ان کی جدوجہد پر سابق کرکٹر سنیل گواسکر کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، جنہوں نے بطور کپتان ان کی بیٹنگ کے انداز اور ان کی تاثیر دونوں پر سوال اٹھایا۔ گواسکر نے اس بات کا اشارہ دیا کہ ریڈ بال کرکٹ میں ان کا مستقبل غیر یقینی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ ٹیم کو فائدہ پہنچانے کیلئے قیادت میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔
شرما نے سنیل گواسکر کی تنقید کو غیر ضروری محسوس کرتے ہوئے اُن کے خلاف بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) میں باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔
اس سے قبل روہت شرما نے سنیل گواسکر کے کپتان کی تبدیلی کے بیان پر کہا تھا کہ وہ کسی کے کہنے پر نہ کرکٹ چھوڑیں گے اور نہ ہی کپتانی۔