Home » ملتان ٹیسٹ:رضوان اور سعود کی شراکت داری سےپاکستان کی پوزیشن مستحکم

ملتان ٹیسٹ:رضوان اور سعود کی شراکت داری سےپاکستان کی پوزیشن مستحکم

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے ہیں۔
تفسیلات کے مطابق کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا توکھیل کے شرو ع میں پاکستان کا سکور 4 وکٹوں پر 46 تھا۔ جےڈن سیلز نے ڈیبیو کرنے والے محمد حریرہ، کامران غلام، اور بابر اعظم کی اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گڈاکیش موتی نے کپتان شان مسعود کو آؤٹ کیا۔
تاہم محمد رضوان اور سعود شکیل نے ناقابل شکست 97 رنز کی شراکت کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے مکمل تباہی کو روک دیا۔ رضوان 51 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سعود نے 56 رنز بنائے۔ دونوں دوسرے دن اپنی اننگز دوبارہ شروع کریں گے۔
پاکستانی اسکواڈ:
پاکستان الیون
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/بلے باز)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/بلے باز)، ساجد خان، اور سلمان علی آغا۔
ویسٹ انڈیز الیون
کریگ براتھویٹ (کپتان)، ایلک اتھانازے، عامر جنگو، گڈاکیش موتی، جیڈن سیلز، جومل واریکن، جسٹن گریوز، کیویم ہوج، کیسی کارٹی، کیون سنکلیئر، میکائل لوئس اور ٹیون املاچ (وکٹ کیپر)۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز