Home » ہماری ریاست پاکستان کے خلاف جنگ ہے،انقلاب جیل میں بیٹھنے یا سوشل میڈیا پر ٹک ٹک کرنے سے نہیں لڑائی سے آتے ہیں،علی امین گنڈاپور

ہماری ریاست پاکستان کے خلاف جنگ ہے،انقلاب جیل میں بیٹھنے یا سوشل میڈیا پر ٹک ٹک کرنے سے نہیں لڑائی سے آتے ہیں،علی امین گنڈاپور

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے 4 اکتوبر کے احتجاج کے بارے میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب جیل میں بیٹھنے یا سوشل میڈیا پر ٹک ٹک کرنے سے نہیں آتا بلکہ عوام کو باہر نکل کر حکومت کو چیلنج کرنا ہوتا ہے،ریاست کے تمام ادارے ہمارے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں،ہماری جنگ آسان جنگ نہیں ریاست پاکستان کے خلاف جنگ ہے،انقلاب لڑائی سے آتے ہیں،ہم نے ثابت کیا ہے 3 دن فوج نہیں لڑ سکتی،ہم فوج اور پولیس سے لڑے،ہمیں گولیاں مار کر ہٹایا گیا،ہمیں گولیاں نہ مارتے تو ہم بتاتے کہ ہم کیا ہیں؟گولیوں کی طاقت پر اگر میں آجاؤں تو سب کی ہوا نکل جائے گی،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور عوامی طاقت کی وجہ سے عمران خان کی رہائی اور قاضی فائز عیسیٰ کی ایکسٹینشن روکنے کا ہدف حاصل کیا گیا،یہ کامیابی صرف عوامی احتجاج،کارکنوں کے جوش اور عمران خان کی قیادت کے امتزاج سے ممکن ہوئی،سوشل میڈیا نے جدوجہد کو ملک بھر میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا لیکن انقلاب کا اصل محرک عوامی شرکت اور طاقت ہے،نہ کہ صرف آن لائن سرگرمیاں، آگے بڑھ کر اور متحد ہو کر ہی حقیقی تبدیلی ممکن ہے اور یہی تحریک انصاف کی حقیقی طاقت ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے 4 اکتوبر کے احتجاج اور سیاسی صورتحال پر حیران کن انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے احتجاج کے باعث جس میں بانیچیئرمین عمران خان کی قیادت شامل تھی،قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہ مل سکی اور یہ ٹارگٹ کامیابی سے حاصل کیا گیا،یہ ٹارگٹ خود عمران خان نے دیا تھا اور احتجاج کے دوران پارٹی اور عوامی ارادے کی قوت نے یہ ممکن بنایا۔انہوں نے پنجاب حکومت اور کابینہ کے اجلاسوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اجلاس نہیں ہوتے،ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اور لوگوں کو کئی گھنٹے انتظار کروایا جاتا ہے۔علی امین نے کہا کہ وہ خود سیلاب زدہ علاقوں میں کام کر رہے تھے جبکہ سوشل میڈیا پر بحث اور الزامات کی بھرمار ہوتی رہی اور ہر کسی کو مطمئن کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ میٹنگز نہ کرنے کا مقصد واضح رویہ روکنا اور کنفیوژن پھیلانا ہے،جس پر انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا”کیا میں جیل توڑ دوں؟”۔وزیراعلیٰ  نے مسلم لیگ ن کے کردار پر سخت تنقید کی اور کہا کہ شہدا کے جنازوں پر سیاسی باتیں کر کے وہ ہر معاملے میں سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے صوبے میں سیلاب کی شدت اور تباہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پہاڑی تودے،مٹی اور درخت بہہ گئے اور اب تک 400 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔وفاقی حکومت کی عدم تعاون پر بھی انہوں نے سخت موقف اپنایا اور کہا کہ ضرورت کے باوجود امداد فراہم نہیں کی گئی لیکن انہوں  نے سیاسی بیان بازی نہیں کی۔
علی امین گنڈاپور نے پارٹی کے اندر گروپ بندی اور اختلافات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ خود کسی گروپ بندی میں شامل نہیں اور پارٹی میں ہونے والے الزامات بلاجواز ہیں،انقلاب گھر بیٹھ کر،سوشل میڈیا پر ٹک ٹک کرنے سے نہیں آتا بلکہ عوام کو باہر نکل کر حکومت کو چیلنج کرنا ہوتا ہے۔طنز و مزاح کے ساتھ انہوں نے ہاتھوں کو ٹیڑھا کر کے گھوڑے دوڑانے کی مثال دی،جس پر پارٹی اراکین اسمبلی نے قہقہے لگائے۔علی امین نے مزید کہا کہ کمزور پوزیشن میں مذاکرات ہوتے ہیں ،جنگ نہیں اور پارٹی کے اندر مصنوعی گروپ بندی سے عوام اور کارکنوں کی قوت کمزور کی جا رہی ہے،جلسے اور احتجاج عوام کی اصل طاقت ہیں اور صرف الزامات لگانے سے انقلاب نہیں آتا۔انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور یہ سب کچھ سوشل میڈیا پر ڈرامے یا ٹک ٹک سے ممکن نہیں ہوا۔دوسری جانب ماہرین سیاست کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی گفتگو نے سیاسی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور تحریک انصاف کے احتجاج، پارٹی کے اندرونی اختلافات، اور عوامی مطالبات کے حوالے سے اہم پہلو سامنے لائے ہیں، جس سے ملکی سیاست میں ایک بار پھر سنسنی اور ہلچل پیدا ہوئی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز