Home » پی آئی اے پر پابندیاں ختم، یورپ کیلئے پروازیں شروع

پی آئی اے پر پابندیاں ختم، یورپ کیلئے پروازیں شروع

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

لاہور(اسلم مراد ) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) پر چار سال سے یورپی ممالک کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد ائیر لائن نے یورپ کے مختلف شہروں کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر ائیر لائن کو آگاہ کردیا ہے ۔ پی آئی اے جلد ہی فرانس کے شہر پیرس ، جرمنی کے شہر فرینکفرٹ ، اٹلی کے شہر میلان ،سپین کے شہر بارسلونا ، ناروے کے شہر اوسلو اور دوسرے شہروں کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کرے گی ۔ ائیر لائن پر پابندی اس وقت عائد ہوئی تھی جب پی آئی اے پر چار سال قبل وزیر دفاع نے اسمبلی میں یہ بیان دیا تھا کہ زیادہ تر پائلٹوں کے لائسنس جعلی ہیں جس کے بعد ائیر لائن پر پابندی عائد کردی گئی اور ائیر لائن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔

ائیر لائن کے طیارے گراونڈ کردئیے گئے اور پائلٹوں کے لائسنسوں کی پؔڑتال شروع کردی گئی تاہم چار سال کی پڑتال اور سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کی مشترکہ کوششوں سے تمام انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کو اپ گریڈ کیا گیا طیاروں کو بہتر بنایا گیا اور تمام ممکنہ خرابیوں کو درست کیا گیا جس کے باعث پی آئی اے کو یورپ کے لیے پروازوں کی اجازت مل گئی ہے ۔

حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ یورپ کے بعد برطانیہ بھی جلد ائیر لائن پر عائد پابندیاں اٹھا لے گا جس کے بعد پی آئی اے ملک کے مختلف شہروں سے لندن ، مانچسٹر اور گلاسگو کے لیے پروازیں شروع کرے گی ۔ ائیر لائن نے ہنگامی طور پر اجلاس بلالیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند روز میں پہلی پرواز پیرس کے لیے روانہ ہو جائے گی ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز